11 ویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ2017-18 کے شیڈو ل کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے گیا رہو یں نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپئن شپ2017-18 کے شیڈو ل کا اعلان کردیا، چمپئن شپ 16جنوری2018 ء سے 20 جنوری تک لیثررسٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہو گی ، چمپئین شپ میں ملک بھر سے نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی بڑی تعداد میں مدعو کیا جائے گا، چمپئن شپ کو سات کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ماسٹرسنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، گریڈڈ اور میڈیا ایونٹ شامل ہیں،اس میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کے سفیر اور وفاقی وزراء کے علاوہ پاکستان کی معروف شخصیات بھی شرکت کر یں گی،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ یہ ایک نیشنل چمپئن شپ ہے جو ہر سال بڑے جوش و جذبے سے منعقد کی جاتی ہے اور نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستانی خواتین کو اس ایونٹ میں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکیں، اعجاز الرحمان نے چمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر سنگلز کے پہلے ٹاپ پانچ (5) پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان ٹوٹل 265,000 تقسیم کئے جائیں گے جس میںماسٹر سنگلز کے وینر کو ایک لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو پچھتر (75 ) ہزار ، تیسری پوزیشن ہولڈر کو پچاس ہزار، چھوتی پوزیشن ہولڈر کو پچیس(25) ہزار اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو پندرہ ہزار اور میڈلز دیئے جائیں گے، ڈبلز ایونٹ کے جیتنے والے کو بیس ہزار،دوسرے نمبر پر آنے والے کو دس ہزار اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو آٹھ ہزار روپے کے علاوہ میڈلز بھی دئیے جائیں گے، ٹیم ایونٹ کے وینرز کو بیس ہزار ، رنراپ کو سولہ ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز کو آٹھ ہزار روپے کیساتھ میڈلز دئیے جائیں گے، گریڈڈ ایونٹ کے وینر کو پچیس ہزار ، رنرپ کو پندرہ ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز کو دس ہزار روپے کیساتھ میڈلز دئیے جائیں گے اور اسی کے ساتھ خواتین، ڈیف اور میڈیا ایونٹ کے وینر کو دس ہزار ، رنراپ کو سات ہزار اورتیسری پوزیشن ہولڈرز کو پانچ ہزار روپے کیساتھ میڈلز دئیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 15:52:52