بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں( اتوار کو ) دھرم شالا میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میزبان بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 239 کی عبرتناک شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جو آخر تک برقرار رہی۔سیریز کے دو میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 08/12/2017 - 15:02:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :