پشاور زلمی کے ” ننھے مداح“ نے جاوید آفریدی کو غمزدہ کردیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 11:51

پشاور زلمی کے ” ننھے مداح“ نے جاوید آفریدی کو غمزدہ کردیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9دسمبر2017ء) پشاور زلمی کے سربراہ نے ٹویٹر پر پیغام میں پشاورزلمی کے سب سے بڑے سپورٹر کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بچے کے بارے میں لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ ”اس 8سالہ بچے ابو بکر کے بارے میں لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آ نسو ہیں ، یہ پشارو زلمی کا بہت بڑا سپورٹر ہے،اس بچے کو چلنے پھرنے میں معذوری کا سامنا ہے لیکن اس نے اپنی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا ،اس کے پشاور زلمی اور ڈیرین سیمی کیلئے پیار کا کوئی ثانی نہیں ہے‘ ‘۔

جاوید آفرید ی کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں انہو ں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چھوٹا سا بچہ پشاور زلمی کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہاہے کہ ”میں پشاور زلمی کا بہت بڑا فین ہوں اور ڈیرین سیمی کا بھی ہوں ،کیا تم میرے ساتھ کھیلو گے ،میں چاہتاہوں کہ اس پی ایس ایل میں پشاور زلمی ایک بار پھر سے جیت جائے“۔
،جاوید آفرید ی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی میدان میں آئے اور انہو ںنے بچے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” خدا کی رحمت سے ہم جلد ہی ملیں گے“ ۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 11:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :