بھارت اور سری لنکاکے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ اس سے قبل میزبان بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 239 کی عبرتناک شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جو آخر تک برقرار رہی۔

سیریز کے دو میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو اندور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 12:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :