قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئی12دسمبر کو ملائیشیاء روانہ ہوگی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:08

قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئی12دسمبر کو ملائیشیاء روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئی12دسمبر کی علی الصبح ملائیشیاء روانہ ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چیمپین شپ13سی17دسمبر تک ملائیشیاء کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان نیٹ بال ٹیم کی قیادت محمد اختر کریں گے جبکہ صمد مسعود نائب کپتان ہو نگے،دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی انصاری، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر، حارث کمال، نصیب رضا، محمد خورشید ، یاورخان، محمد رضوان، معصوم عباس اور رانا زاہد اقبال شامل ہیں ۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے محمد انوار انصاری کو کوچ اور یاسر جاویدکو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیاگیا ہے جبکہ محمد ریاض ٹیم مینیجر ہونگے جبکہ مدثر آرائیں چیف دی مشن ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ شامل ہیں، ملائیشیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ پاکستان نے گذشتہ سال چاندی کا تغمہ حاصل کیا تھا، پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف 13دسمبر کو صبح دس بجے کھیلے گا ، دوسرا میچ انڈیا کے خلاف تیرہ دسمبر کو ہی شام چھ بجے کھیلے گا،تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف14 دسمبر جبکہ ملائیشیا کے خلاف 15 دسمبر کومیچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 19:08:42