پہلا ون ڈے ، پہلے 5بھارتی بلے بازوں نے 34سال پرانا شرمناک توڑ دیا

اتوار 10 دسمبر 2017 14:48

پہلا ون ڈے ، پہلے 5بھارتی بلے بازوں نے 34سال پرانا شرمناک توڑ دیا
دھرم شالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2017ء) سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھارت کے پہلے 5بلے بازوں نے شرمناک ریکارڈ توڑ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

دھرم شالا میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے ٹاس جیت کر گرین وکٹ پر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے باﺅلرز نے کپتان کے فیصلے پر لبیک کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کی زندگی اجیرن کردی ۔ میزبان ٹیم کے پہلے 5بلے باز محض16رنز بنا کر پوویلین لوٹے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل 1983ءکے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف مقابلے میں بھارت کی آدھی ٹیم17رنز پر پوویلین لوٹی تھی ۔ 

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 14:48:01