کامن ویلتھ گیمز 2018ء مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس

پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 7 اپریل کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہو گی

پیر 11 دسمبر 2017 09:20

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) کامن ویلتھ گیمز 2018ء مینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائے گا، مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپئن اور پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں، ویمنز گروپ اے میں انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا اور گھانا شامل ہیں، 5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 6 اپریل کو انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی، ملائیشیا کا مقابلہ ویلز، کینیڈا کا مقابلہ سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا، 8 اپریل کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں انگلینڈ جبکہ 11 اپریل کو اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 09:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :