اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق کیوں نہیں دی ،عامر خان نے خود ہی بتا دیا

پیر 11 دسمبر 2017 12:59

اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق کیوں نہیں دی ،عامر خان نے خود ہی بتا دیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ئ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود بھی انہیں طلاق نہ دینے کی وجہ بتا دی ۔ 31سالہ سابق عالمی چیمپئن باکسر نے برطانوی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فریال کو طلاق اس لئے نہیں دی کیونکہ اسلام میں حاملہ خاتون کو طلاق دینے کی اجازت نہیں ہے، میرے اہل خانہ نے بھی مجھے اس بات کا احساس دلایا کہ فریال میرے لئے کیا ہیں۔

(جاری ہے)

فریال نے بھی اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب ہم بہت خوش ہیں،میں نے فریال اور اپنی بیٹی کو بہت شدت سے یاد کیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اب ہم دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ریالٹی شو کے دوران جنگل میں وقت گزارتے ہوئے انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ انسان کی زندگی میں فیملی کی کتنی اہمیت ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں اختلافات پر بات علیحدگی تک آن پہنچی تھی ، فریال مخدوم نے دوسری مرتبہ ماں بننے کی خبر ٹویٹر کے ذریعے شئیر کی جس کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں صلح ہو گئی۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 12:59:03