سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد

پیر 11 دسمبر 2017 13:19

سپاٹ فکسنگ کیس،ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میںقومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید پر ایک سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیز ن میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جمشید پر پی سی بی کی جانب سے دو الزامات عائد کیے گئے تھے جس میں سے عدم تعاون کے الزام پر اوپنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ معلومات فراہم کرنے کے الزام سے انہیں بری کردیا گیا ہے ۔ یادرہے کہ ناصر جمشید آج کل اپنی اہلیہ کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:19:19