بی سی سی آئی کی آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز

پیر 11 دسمبر 2017 13:51

بی سی سی آئی کی آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ئ) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے2020ءسے آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز پیش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی نے نظر ثانی شیڈول کے ساتھ تمام دیگر بورڈز کویہ منصوبہ پیش کیا کہ وہ مئی، اپریل میں آئی پی ایل کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو کسی بھی باہمی سیریز سے آزاد کر دیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے علاوہ تمام بورڈ زنے تجویز پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :