بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا ءکپ 2018ءکی میزبانی سے انکار کردیا

پیر 11 دسمبر 2017 16:38

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا ءکپ 2018ءکی میزبانی سے انکار کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر2017ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا ءکپ 2018ءکی میزبانی سے انکار کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی شرکت کے باعث ایشیاءکپ کی میزبانی نہیں کرسکتا اور اس نے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگا ہ کردیا ہے جس کا اجلاس18دسمبر کو شیڈول ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ 4سال تک پاکستان سے دوطرفہ کرکٹ کا امکان نہیں ہے ۔ 
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 16:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :