فری سٹائل سنو بورڈنگ ، خواتین کا ایونٹ امریکا کے نام

امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت، خواتین کیٹگری میں کِم ،مردوں کے مقابلے میں جاپان کے آئیومو ہیرانو سرخرو رہے

پیر 11 دسمبر 2017 17:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) امریکا میں فری سٹائل سنو بورڈنگ کے مقابلے میں خواتین کا ایونٹ میزبان ملک کی کِم نے جیت لیا ہے، مردوں کی کیٹگری میں جاپان کے ہیرانو نے فتح حاصل کی۔ امریکا میں فری سٹائل سنو بورڈنگ کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے شامل ماہر کھلاڑیوں نے برف پوش ٹریک پر خوب مہارت دکھائی۔ خواتین کے ایونٹ میں امریکا کا پلڑا بھاری رہا، کلوئی کِم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئی پہلی پوزیشن اپنے نام کی، مردوں کی کٹیگری میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، جاپان کیآئیومو ہیرانو نے بہترین پرفارمنس کی مدد سے کامیابی سمیٹی ۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:44:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :