قائداعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)قائداعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کا اعلان آج منگل کو کیا جائے گا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ تین روزہ ٹرائلز میں وفاقی دارالحکومت کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دو ہفتے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز 25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے جس میں فٹ بال کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:47:16