قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ

چیمپئن شپ 13 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ 13 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ملائیشیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں محمد اختر(کپتان)، صمد مسعود(نائب کپتان ) دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی انصاری، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر، حارث کمال، نصیب رضا، محمد خورشید، یاورخان، محمد رضوان، معصوم عباس اور رانا زاہد اقبال شامل ہیں ۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے محمد انوار انصاری کو کوچ اور یاسر جاویدکو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا ہے جبکہ محمد ریاض ٹیم مینجر ہونگے جبکہ مدثر آرائیں چیف دی مشن ہونگے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف 13 دسمبر کو صبح دس بجی اور اسی روز دوسرا میچ بھارت کے خلاف شام چھ بجے کھیلے گا۔ تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کوجبکہ ملائیشیا کے خلاف 15 دسمبر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:47:16