چیف آف ایئر سٹاف ویمن اینڈ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ17 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف ویمن اینڈ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ17 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے شاندار انعقاد پر تیاریاں عروج پر ہیں ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دو الگ الگ ایونٹس ہونگے، خواتین کا ٹورنامنٹ17 سی 22 دسمبر تک جبکہ مردوںکا 17 سی 23 دسمبر تک ہوگا، خواتین کے ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کے ٹورنامنٹ کی50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

خواتین کے ایونٹ میں 28 کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں6 پاکستانی اور 22 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں غیرملکی کھلاڑیوں کا تعلق ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیا، فرانس، بھارت، سوئٹزرلینڈ اور ایران سے ہے، خواتین کا ایونٹ 17 سی 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

17 اور18 دسمبرکوکوالیفائنگ رائونڈ، 19 دسمبر کو مین رائونڈ، 20 دسمبرکو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل جبکہ 22 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔

مردوںکے ایونٹ میں 56 کھلاڑی شرکت کریںگے جن میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، ویلز، امریکہ، سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے، مردوں کے ایونٹ میں 17 اور 18 دسمبر کو کوالیفائنگ رائونڈ، 19 اور 20 دسمبرکو مین رائونڈ، 21 دسمبرکو کوارٹر فائنل، 22 دسمبرکو سیمی فائنل جبکہ 23 دسمبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیںاور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ 14 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :