آل رائونڈر معین علی کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا

ایشنر سیریز کے دوران تماشائیوں نے کباب والا کہہ کر چھیڑا ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) انگلینڈکے مسلمان آل رائونڈر معین علی کوآسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ، ایشنر سیریز کے دوران تماشائیوں نے انہیں کباب والا کہہ کر چھیڑا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشنر سیریز کے دوران معین علی کو آسٹریلوی کرائوڈ کی نسلی فقرے بازی کا سامنا رہاتاہم مسلمان آل رائونڈر نسلی تعصب کی آفیشل شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

معین علی بائونڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کباب کی دکان کتنے بجے کھلتی ہے۔مسلمان آل رائونڈر نے واضح کیا کہ وہ نسلی تعصب پر مبنی فقرے بازی کی شکایت نہیں کریں گے اور نہ اس طرح کی لفظی بحث میں الجھنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کراوڈ کی جانب سے کچھ اچھی چیزیں بھی سننے کو ملتی ہیں، میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں سے بھی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔معین علی نے کہا کہ میں ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :