فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا

پیر 11 دسمبر 2017 17:21

فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کے لئے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:21:53