کھیل امن کی ضمانت ہیں ،جن معا شروں میں کھیلوں کے میدان آبا د ہوتے ہیں انکو نہ تو کو ئی قوت شکست دے سکتی

عالمی چمپئن سکواش قمر زما ن کا خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سا لا نہ سپو رٹس گا لا کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب تعلیم و کھیلوں کا جنم جنم کا ساتھ ہے ،ان دونوں شعبوںکو جدا نہیں کیا جا سکتا، وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی

پیر 11 دسمبر 2017 19:00

کھیل امن کی ضمانت ہیں ،جن معا شروں میں کھیلوں کے میدان آبا د ہوتے ہیں انکو نہ تو کو ئی قوت شکست دے سکتی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سکواش کے عا لمی چمپئن اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی قمر زما ن نے کہا ہے کہ کھیل امن کی ضمانت ہیں جن معا شروں میں کھیلوں کے میدان آبا د ہوتے ہیں انکو نہ تو کو ئی قوت شکست دے سکتی ہے ، نہ ہی ان معا شروں کو بڑی بیما ریو ں کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔وہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاورکے زیر اہتما م تیسری سا لا نہ سپو رٹس گا لا 2017 کی افتتا حی تقر یب سے بطور مہما ن خصو صی خطا ب کررہے تھے۔

جبکہ اس موقع پر یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید، ڈائر یکٹر سپورٹس ڈاکٹر عنا یت شا ہ، ڈائریکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر جمیل احمد، ڈائر یکٹر فنا نس ونگ کما نڈر (ر) تو قیر احمد کے علاوہ مختلف اداروں کے سر برا ہا ن، فیکلٹی اور طلبہ و طالبا ت کی ایک بڑی تعداد بھی موجو د تھی۔

(جاری ہے)

قمر زما ن نے کہا کہ کھیل زندگی کو منظم اور متو ازن بنا نے میں کلیدی کر دار ادا کر تے ہیں، کھیل نو جوانو ں میں جہد مسلسل ،سخت محنت اور جیت کے جذبا ت پیدا کرنے کا با عث بنتے ہیں ، آج اس سپو رٹس گا لا کی افتتا حی تقریب میں نو جو ا نو ں کا جو ش و خروش اور دلچسپی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہما رے نو جو ا نو ں کے جذ با ت اور انکی صلا حیتو ں کا مقا بلہ دنیا کی کو ئی طا قت نہیں کر سکتی۔

قمر زما ن نے کہا کہ انہیں سا ری دنیا گھو منے کا مو قع ملا ہے اور انہیں ہر ملک کے نو جو ا نو ں سے وا سطہ پڑا ہے لیکن قدرت نے جو صلا حیتیں اور جذبہ ہما ری نو جوا ن نسل کو ودیعت کیا ہے اسکی مثا ل دنیا کی کو ئی قو م بھی پیش نہیں کر سکتی ہے، کھیل ہمیں نظم و ضبط کے سا تھ سا تھ سپو رٹس مین سپر ٹ کی صلا حیتو ں سے نو ا ز تے ہیں اور ہما رے لئے یہ با ت با عث اطمینا ن ہے کہ ہما رے نو جو ا ن علم تحقیق کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کے بھی شہسوار ہیں۔

تقریب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آج اپنے طلباء وطالبات کی صلاحیتیں اور جوش وجذبہ دیکھ کر جوخوشی ملی ہے وہ ناقابل بیان ہے ،تعلیم و کھیلوں کا جنم جنم کا ساتھ ہے ،ان دونوں شعبوںکو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا ہے،کھیل جہاں بہترین صحت کے لیئے ضروری ہیں وہاں یہ نظم وضبط کابھی بنیادی تقاضہ ہیں،ترقی یافتہ قوموں کی مجموعی ترقی کے پیچھے اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی سوچ کارفرما ہے، صوبے میں امن وامان کے مخدوش حالات اور بعض خطرات کے تناظر میں ہمیں سپورٹس گالا منسوخ کرنے کے لیئے بھی کہاگیا لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم چند مٹھی بھر دہشت گردوں اور امن کے دشمنوں کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم نے ان کھیلوں کے انعقاد کے ذریعے امن دشمن قوتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہ سرزمین غیرت مند اور باحوصلہ پختونوں کی سرزمین ہے جوہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج ان سینکڑوں نوجوانوں کے جوش وخروش اور ان کے چہروں پر پھیلی ہوئی مسکراہٹ ہی دراصل ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کھیلوں کے اپنے ہیروز شاہد آفریدی،قمر زمان،جہانگیر خان،جان شیر خان،یونس خان اور عمر گل پر فخر ہے، یہ ہیرو زہماری نئی نسل کے آئیڈیل ہونے چاہئیں ۔پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ امن کھیل سے کا سلوگن در اصل امن ومحبت کا پیغام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بد امنی اور دہشت گردی کے خلاف منظم کر کے اس خطہ ارضی کو امن وسکون اور تعلیم وترقی کا گہوارہ بنانا ہے۔

تقریب سے کے ایم یو کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر عنایت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپورٹس گالا ایک ہفتے تک جارہی رہے گا جس میں طلباء وطالبات کے لیئے الگ الگ کھیلوں کے ایک درجن سے ذائد مقابلے منعقد ہوں گے اور اختتامی تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن ہولڈرز ٹیموں اور کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات اور شیلڈز سے نوازا جائے گا۔آخر میں قمر زمان اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے ڈائریکٹر سپورٹس کے ہمراہ مشعل جلا کر سپورٹس گالا 2017کا با ضابطہ افتتاح کیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 19:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :