فاسٹ بولرمحمدعرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

ایف آئی اے نے عرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مستقل بنیادوں پرنکال دیا،کل ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائینگے

پیر 11 دسمبر 2017 19:18

فاسٹ بولرمحمدعرفان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پیسر کل ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی جائیں گے۔بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلیے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے روانہ ہوں گے۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 19:18:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :