قومی ٹیم کے 26کھلاڑی محض 4لاکھ ڈالرز کے عوض ٹی10لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

پیر 11 دسمبر 2017 19:18

قومی ٹیم کے 26کھلاڑی محض 4لاکھ ڈالرز کے عوض ٹی10لیگ میں ان ایکشن ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26 کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت دی ہے اوراب یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں کہ ان کھلاڑیوں کے شرکت کے عوض کتنی رقم ملے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹی 10 لیگ میں شرکت کرنے والے 26 قومی کھلاڑیوں کی قیمت محض چار لاکھ ڈالرز (تقریبا سوا 4کروڑ پاکستانی روپی)لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھیجنے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس لیگ میں زیادہ تر ٹیموں کے مالکان بھارتی ہیں جس کے باعث یہ ایک طرح سے بھارتی لیگ ہے اسلئے پی سی بی کو اس کی حمایت نہیں کرنی چاہئے تاہم پی سی بی نے لیگ کے مخالفین کے الزامات مسترد کردیئے ہیں ۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 19:18:36