ویرات کوہلی نے انوشکا کیلئے انگوٹھی کے انتخاب میں تین مہینے لگائے:بھارتی میڈیا کا دعوی

منگل 12 دسمبر 2017 13:17

ویرات کوہلی نے انوشکا کیلئے انگوٹھی کے انتخاب میں تین مہینے لگائے:بھارتی میڈیا کا دعوی
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12دسمبر2017ء)ایک جانب جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں وہیں اب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ویرات کوہلی نے انوشکا کیلئے انگوٹھی خریدنے کے لیے 3مہینے کا وقت لگایا تھا ۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ کیلئے انتہائی نایاب انگوٹھی کا انتخاب کیا ہے جسے آسٹریا کے ایک جوہری نے تراش خراش کر حتمی شکل دی ، اس کا ڈیزائن ناقابل یقین حد تک خوبصورت ہے اور ہر بار جب آپ اسے مختلف زاویہ سے دیکھتے ہیں تو یہ حیرت انگیز عناصر کو ظاہر کرتا ہے۔

اس انگوٹھی کی قیمت تقریبا 1 کروڑ روپے ہے اورجو بھی اسے ایک بار دیکھتا ہے اس کےلئے اس سے نظریں ہٹانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 12/12/2017 - 13:17:51