ویرات، انوشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

منگل 12 دسمبر 2017 13:42

ویرات، انوشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12دسمبر2017ء) نو بیاہتا جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز بھی بے انتہا خوش ہیں اورسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کو جہاں دنیا بھر میں انکے چاہنے والے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی اور بھارتی سپورٹس سٹارز کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کوہلی اورانوشکا شرما کو زندگی کی نئی اننگز پر نیک تمناﺅں کااظہار کیا ۔
فاسٹ باﺅلرمحمد عامر نے ویرات کوہلی وہ ٹوئیٹ ری ٹویٹ کی جس میں کوہلی نے اپنی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بھی ویرات اور انوشکا کےلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا کرتے ہوئے لکھا کہ” آپکا پیار ہمیشہ یونہی چمکتا رہے“۔
بھارتی ٹینس سٹار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”دونوں اپنی شادی کے دن بہت خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں“۔
وقت اشاعت : 12/12/2017 - 13:42:04