ویرات کوہلی کی انوشکا شرما کیلئے رومانٹک گانا گانے کی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 12 دسمبر 2017 15:02

ویرات کوہلی کی انوشکا شرما کیلئے رومانٹک گانا گانے کی ویڈیو سامنے آگئی
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12دسمبر2017ء)یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی بہترین بلے باز ،عمدہ ڈانسر اور چٹکلے لطیفے سنانے والے انسان ہیں تاہم اپنی شادی پر انہوں نے اپنی ایک اور صلاحیت کا ثبوت بھی دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی کو سٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے دوست اور انوشکا سامنے بیٹھے نظر آرہے ہیں،ویرات کوہلی نے انوشکا سے اپنے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کشور کمار کی آواز میں گایا گیا گانا ”میرے محبوب قیامت ہوگی“ گایا جو ان کی انوشکا سے محبت کا واضح ثبوت تھا۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اٹلی میں اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجود گی میں انوشکا شرما کو جیون ساتھی بنایا ہے ۔ 
وقت اشاعت : 12/12/2017 - 15:02:59