بھارت افغانستان کی کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے آمادہ

منگل 12 دسمبر 2017 16:43

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) بھارت افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے آمادہ ہوگیا ہے،افغانستان کی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ اگلے سال بھارت کے خلاف کھیلے گی،بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل جوہری نے تصدیق کی کہ بھارت اگلے سال افغانستان کی میزبانی کریگا لیکن دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ جلد میچ کی تاریخ کا فیصلہ کر لیں گے،آئرلینڈ کے ساتھ رواں سال جون میں آئی سی سی کی فل رکنیت حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے کسی حریف ملک کی تلاش میں تھا اور بھارت نے ان سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے حامی بھر لی ہے،یاد رہے کہ آئرلینڈ پہلے ہی آئندہ سال مئی میں پاکستان سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تصدیق کر چکا ہے،ابتدائی طور پر افغانستان کو زمبابوے سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا لیکن پھر زمبابوین کرکٹ حکام نے افغانستان کو آگاہ کیا کہ وہ آئندہ سال مارچ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے کوالیفائرز پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اور اسی لئے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،بھارت کے آئندہ سال اکثر بیرون ملک سیریز کے پیش نظر امید ہے کہ افغانستان سے ٹیسٹ میچ کا انعقاد دورہ آسٹریلیا سے قبل کیا جائے گا لیکن حتمی تاریخ کا فیصلہ دونوں بورڈز کے حکام آئندہ ہفتے ملاقات میں کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/12/2017 - 16:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :