انوشکا اور کوہلی کی شادی ابتدائی دنوں میں مشکلات کا شکار رہے گی، ماہر نجوم

پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہوگا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

منگل 12 دسمبر 2017 18:24

انوشکا اور کوہلی کی شادی ابتدائی دنوں میں مشکلات کا شکار رہے گی، ماہر نجوم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) ماہر نجوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ابتدائی دنوں میںمشکلات کا سامنا رہے گا۔بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی، ان لوو برڈز کو شادی کی ابتدا میں ہوگا کچھ اختلافات اور مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

جی ہاں،انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جہاں انکے مداحوں کو اس شادی کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں بھارتی ماہرِ نجوم بھی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے بھرپور پیشن گوئیاں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجوم مالوو بٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ شادی دونوں کی زندگی میں جہاں خوشیاں لائے گی وہیں دونوں کو ابتدا میں پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہوگا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وقت اشاعت : 12/12/2017 - 18:24:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :