سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کے قریب

بدھ 13 دسمبر 2017 16:10

پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کے قریب ہیں، توقع ہے کہ وہ آج جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں 400 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر براڈ کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 15ویں بائولر بن جائیں گے، براڈ نے اب تک 393 وکٹیں لے رکھی ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 514 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 16:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :