روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری جڑ دی،پہلے بلے باز بن گئے

سری لنکا کے خلاف روہت شرما 153گیندوں پر13چوکوں اور12چھکوں کی مدد سی208رنز بنا کرناقابل شکست رہے

بدھ 13 دسمبر 2017 16:38

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما 153 گیندوں پر 13 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنا کرناقابل شکست رہے، انہوں نے پہلے 100 رنز 115 گیندوں پر مکمل کیے تاہم اس کے بعد انہوں نے گیئر تبدیل کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر اگلے 100 رنز بنائے۔ میچ کے آخری 10 اوورز میں 147 رنز بنے اور بھارت نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 392 رنز بنائے۔ون ڈے انٹرنیشنلز میں روہت شرما کی یہ ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری ہے، ون ڈے کی تاریخ میں اب تک 7 ڈبل سنچریز بنی ہیں جن میں سے 3 روہت شرما جب کہ باقی 4 دیگر بیٹسمینوں کی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 16:38:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :