خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،کینڈی لینڈ انڈر19 نے سوات کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 13 دسمبر 2017 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینڈی لینڈ انڈر19 نے سوات کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ، ارباب نیاز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جاری ٹورنمنٹ میں ایس پی سی اے سوات کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 102 رنز بنائے جس میں اعجاز 32 ، عباس جان 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، کینڈی لینڈ کی طرف سے روایت اور آفاق نے تین تین سلمان دو شہاب اور منظور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں کینڈی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدفہ چھ وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں پورا کیا ۔ بابر علی 46 عامر زیب 20 رنز کے ساتھ بہترین سکورر ہے۔ فرخان اور نیاز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس طرح کینڈی لینڈ نے چار وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی اس موقع پر چیئر مین آگنائزنگ کمیٹی ملک فرمان ، میچ ریفری بختیار احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 16:38:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :