بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا

سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 153گیندوں پر 13چوکوں اور 12چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنا کرناقابل شکست رہے

بدھ 13 دسمبر 2017 17:40

بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا
چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما 153 گیندوں پر 13چوکوں اور 12چھکوں کی مدد سے 208رنز بنا کرناقابل شکست رہے۔ انہوں نے پہلے 100رنز 115 گیندوں پر مکمل کیے تاہم اس کے بعد انہوں نے صرف 36گیندوں پر اگلے 100رنز بنائے۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری 10اوورز میں 147رنز بنے اور بھارت نے مقررہ اوورز میں4وکٹ پر 392رنز بنائے۔ون ڈے انٹرنیشنل میں روہت شرما کی یہ ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری ہے۔ ون ڈے کی تاریخ میں اب تک 7 ڈبل سنچریز بنی ہیں جن میں سے 3روہت شرما جبکہ باقی 4دیگر بیٹسمینوں کی ہیں۔روہت شرما نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 2013ء میں آسٹریلیا کیخلاف بنائی تھی۔ 2014ئمیں بھارتی بلے باز نے سری لنکا کیخلاف ہی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 264 رنز کا انفرادی سکور بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 17:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :