بھارت نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں100ویں مرتبہ300پلس رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:41

بھارت نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں100ویں مرتبہ300پلس رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 ویں مرتبہ اننگز میں 300 پلس رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 392 رنز کا ٹوٹل قائم کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے اننگز میں 100 ویں مرتبہ 300 پلس رنز کا ہندسہ عبور کیا ہو۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم 96 مرتبہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 20:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :