کینگروز کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنا ہدف،

مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، جوروٹ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:13

کینگروز کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنا ہدف،
پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے کہا ہے کہ متواتر دو شکستوں کے بعد تیسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کو ایشز ٹائٹل دفاع کی امید باقی رکھنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح یا ٹیسٹ ڈرا کرنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت کپتان میری کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں، میچ میں کامیابی کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے بلکہ کھلاڑیوں کو اجتماعی کوشش کرنا ہو گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 22:13:31