ملائیشین سائیکلنگ فیڈریشن کی دعوت پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ نادر خان لیول ون سائیکلنگ کورس میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے

بدھ 13 دسمبر 2017 23:14

ملائیشین سائیکلنگ فیڈریشن کی دعوت پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ نادر خان لیول ون سائیکلنگ کورس میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے
لاہور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ملائیشین سائیکلنگ فیڈریشن کی دعوت پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچ نادر خان لیول ون سائیکلنگ کورس میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ چوتھا موقع ہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے کوچز کو بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے اپنے خرچے پر پاکستانی کوچز کو بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ 12 سے 20 دسمبر تک لیول ون سائیکلنگ کورس نیلائی ملائیشیا میں ہو رہا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ملائیشین سائیکلنگ فیڈریشن اور یو سی آئی کے مشکور ہیں جو ہماری درخواست پر ہمارے کوچز کو ایشیا کی سطح پر کوچنگ کے مواقع مہیا کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اے سی سی کے ممبر داتو امرجیت اور یوسی آئی مینجمنٹ بورڈ کے مشکور ہیں جو پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ غیر ملکی کوچز کو پاکستان بلوا کے اپنے کوچز کی بھی یہاں تربیت کی جائے۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 23:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :