شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ پرسوں شروع ہوگا

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچز 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 18 دسمبر سے کھیلا جائیگا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ 12ممالک کے 24غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر کو ، سیمی فائنل 23 دسمبر کو جبکہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، اس ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹ کیلئے الگ الگ ٹرافیاں رکھی گئی ہیں ۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15ہزار ڈالر ہے، بلاول بھٹو زرداری 18دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے جبکہ آصفہ بھٹو 24دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگی ۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 12:36:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :