انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل کیا جائیگا

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائیگا اور ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 16 دسمبر سے جبکہ مین رائونڈ18 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلا جائیگا ،ْ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ 12ممالک کے 24غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے اور ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18- اور بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر 12- اور ویٹران 60 پلس کے مقابلے شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 16 دسمبر اور مین رائونڈ 18 سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر اور فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 12:36:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :