شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات اور انوشکا کا شاہد آفریدی کو انوکھا جواب

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:03

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات اور انوشکا کا شاہد آفریدی کو انوکھا جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی پرسابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھی دونوں کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جسکے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

11 دسمبر 2017 ءکو انوشکا شرمااور ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور دونوں ستاروں کے چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کےلئے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔

اس موقع پر پاکستانی کرکٹ سٹارز نے ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔
ویرات کوہلی نے ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ”شکریہ شاہد بھائی“۔
انوشکا شرما نے بھی ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:03:52