شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات اور انوشکا کا آفریدی سے اظہار تشکر

شکریہ شاہد بھائی، جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:31

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات اور انوشکا کا آفریدی سے اظہار تشکر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہد آفریدی نے بھی دونوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا تھاجس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔11 دسمبر 2017 کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ویروشکا بن گئے۔

اس موقع پر دونوں ستاروں کے لاکھوں چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

جہاں ان دونوں کی شادی پر تمام لوگ خوش تھے وہیں پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویروشکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔

جس کے جواب میں ویرات انوشکا نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا۔ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا شکریہ شاہد بھائی۔ جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 20:31:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :