پریمیئر لیگ:مانچسٹر سٹی نے سوانسی کو چار صفر سے ہرا دیا

فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول 27 ویں منٹ میں ، دوسرا 34 ویں منٹ میں کیا گیا ،فاتح ٹیم رواں سیزن میں لگاتار 15 میچز جیت چکی

جمعرات 14 دسمبر 2017 20:44

پریمیئر لیگ:مانچسٹر سٹی نے سوانسی کو چار صفر سے ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے سوانسی کو چار صفر سے ہرا دیا ہے۔ کامیاب ٹیم نے ایونٹ میں لگاتار 15 میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی کی سوانسی کیخلاف شاندار پرفارمنس، انہوں نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا،پہلا گول 27ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی۔ کھیل کے 34 ویں منٹ میں مانچسٹر کی جانب سے کیون نے دوسرا گول داغ دیا۔ اس کے بعد مانچسٹر سِٹی نے وقفے وقفے سے مزید دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ فاتح ٹیم کی رواں سیزن میں یہ لگاتار 15 ویں جیت ہے جو کہ انگلش پریمیئر لیگ کا نیا ریکارڈ ہے۔۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 20:44:43