دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ان فٹ کرکٹرز کی فہرست میں امام الحق ، جنید خان کا اضافہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:54

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ان فٹ کرکٹرز کی فہرست میں امام الحق ، جنید خان کا اضافہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اوپنر امام الحق اور فاسٹ باﺅلر جنید خان بھی ان فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پاﺅں میں فنگس کی بیماری لگ گئی ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں ایک ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب فاسٹ باﺅلر جنید خان کو چلنے پھرنے میں شدید مشکل ہے جس کے باعث وہ میچ چھوڑ کر لاہور چلے گئے ہیں جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جنید خان کا پاﺅں بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران زخمی ہوا تھا۔ 
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:54:02