آسٹریلوی آف سپنر ناتھن لیوئن نئی خاتون کے زلفوں کے اسیر ہوگئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:08

آسٹریلوی آف سپنر ناتھن لیوئن نئی خاتون کے زلفوں کے اسیر ہوگئے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ناتھن لیوئن ایک سال قبل اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد نئی خاتون کے زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں ۔نیتھن لیون کی اس نئی گرل فرینڈ نے ان کی پرانی محبوبہ اور ان کی دو بیٹیوں کی والدہ میل وارننگ کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق نیتھن لیون کی نئی محبوبہ ایما میکارتھی پرتھ کی رہائشی ہیں ،لیون اور وارننگ کو گزشتہ سال کرکٹ آسٹریلیا کے ایک ایونٹ میں دیکھاگیا تھا اور وہ میلبورن کرکٹ گرانڈ میں اپنی بیٹیوں کے والد کا میچ دیکھنے کے لیے بھی موجود تھیں تاہم لیون کے قریبی ذرائع کے مطابق اب آف سپنر ایما میکارتھی کی محبت میں مبتلا ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 18:08:09