شاہد آفریدی کر کٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بائولر بن گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:08

شاہد آفریدی کر کٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بائولر بن گئے
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ شارجہ میں جاری ہے، پہلے میچ میں سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرز کو آئن مورگن کی ٹیم کیرالہ کنگز نے باآسانی شکست سے دوچار کر دیا ۔دوسرے میچ میں پختونز نے شاہد آفریدی کی ہیٹرک کی بدولت سہواگ کی مراٹھا عریبیئنز کو شکست سے دوچار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرا کر ہیٹرک کر لی ہے اور ٹی ٹین لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں ۔

شاہد آفریدی نے رسووو ،براوو او ر سہواگ کی ایک ساتھ وکٹیں اڑا کر ہیٹرک کر لی ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی ٹیم نے سہواگ کی ٹیم کو جیت کیلئے 122رنز کا ہدف دیاہے ،بیٹنگ میں فخر زمان نے چھکے چھڑائے تو باولنگ میں شاہد آفریدی نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا ۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 18:08:09