لاہور،بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ ، ماسٹر پینٹس اور گارڈ گروپ نے اپنے میچ جیت لیے

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:31

لاہور،بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ ، ماسٹر پینٹس اور گارڈ گروپ نے اپنے میچ جیت لیے
لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے نیوایج کو 11-3 سے جبکہ گارڈ گروپ نے بلیک ہارس پینٹس کو 6-5 سے شکست دے دی۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے میچ میں نیوایج کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ نیوایج کی ٹیم سب سڈری فائنل کھیلے گی۔

ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے چکر میں ہی پانچ گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ماسٹر پینٹس نے تین جبکہ نیوایج کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے چھ، حمزہ مواز خان نے پانچ گول سکور کیے۔

(جاری ہے)

آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔

نیوایج کی طرف سے شاہ شمیل عالم، عدنان جلیل اعظم اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے گول میں گارڈ گروپ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلیک ہارس پینٹس کو 6-5 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں دو دو گول سکور کیے،، دوسرے چکر میں بھی دونوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں بلیک ہارس پینٹس نے دو جبکہ گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا ۔

میچ کا پانسہ چوتھے چکر میں پلٹا جب گارڈ گروپ نے دو گول کرکے میچ جیت لیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے تین، تیمور علی ملک نے دو ، احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔بلیک ہارس پینٹس ک طرف سے حسام علی حیدر نے تین جبکہ صوفی محمد عامر نے دو گول سکور کیے۔ گارڈ گروپ کی ٹیم آج بروز ہفتہ تین بجے مین فائنل کیلئے زرعی ترقیاتی بینک سے مقابلہ کرے گی جبکہ بلیک ہارس پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 18:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :