ٹاپ ٹین میں جلد شمولیت،بابراعظم نے کوہلی اور آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 12:45

ٹاپ ٹین میں جلد شمولیت،بابراعظم نے کوہلی اور آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابراعظم نے محض35ون ڈے اننگزکھیل کر خودکو ورلڈکلاس بلے بازوں کی فہرست میں کھڑاکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیریئرکی محض23ویں اننگز کھیل کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں جگہ بنائی جبکہ ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ اس دوڑ میں پیچھے رہے تھے۔23ویں اننگزمیں بابراعظم کی ٹاپ ٹین ون ڈے بلے بازوں میںشمولیت کے مقابلے میں ہاشم آملہ نے28ویں جبکہ ویرات کوہلی نے 33ویں اننگزکھیل کر یہ اعزاز حاصل کیاتھا۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 12:45:06