بھارتی کرکٹر اجنکے رہانے کے والد کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:22

بھارتی کرکٹر اجنکے رہانے کے والد کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) بھارتی بیٹسمین اجنکے رہانے کے والد مدھوکر بابو راﺅ کو ریاستی پولیس نے گرفتار کرلیا جن کی گاڑی نے حادثاتی طور پر جمعے کی صبح ایک خاتون کو کچل دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رہانے کے والد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ نیشنل ہائی وے پر سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث وہ اپنی گاڑی کو کنٹرول نہ کر سکے اور67 سالہ خاتون اشاتائی کامبلے کو ٹکر ماردی، شدید زخمی خاتون کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کرانتقال کر گئی۔ پولیس نے کیس درج کر کے واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔اجنکے رہانے اس وقت سر ی لنکا کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 15:22:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :