سری لنکن بلے باز نے اوور میں سات چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:55

سری لنکن بلے باز نے اوور میں سات چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی
 لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء)سری لنکن بیٹسمین نویندو پھاسارانے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ انڈر15مرلی گڈنیس کرکٹ کپ کے فائنل میں فوگ کرکٹ اکیڈمی کے نویندو پھاسارا نے کوٹاواکیخلاف89گیندوں پر 109رنز جوڑے ،ان کی اننگز میں خاص بات ایک اوور میں سات چھکے تھے، وہ نو بال پر ایک مرتبہ گیند باﺅنڈری لائن سے باہر پھینکنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کی اس شاندار بلے بازی پر لیجنڈری سری لنکن آف سپنر متیاہ مرلی دھرن نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ہرشل گبزاور یووراج سنگھ کو انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سر گیری سوبرز اور روی شاستری فرسٹ کلاس مقابلے میں ایک اوور میں6چھکے رسید کرچکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 15:55:59