- Home
- Sports
- News
- راجر فیڈرر ریکارڈ چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے
راجر فیڈرر ریکارڈ چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے
ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:08
زیورخ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے چوتھی مرتبہ بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نا م کر لیا۔
36سالہ راجر فیڈرر نے 6مہینے کے آرام کے بعد رواں سال آسٹریلین اوپن کی جیت سے سیزن کا آغاز کیا اور پھر ریکارڈ 8ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن بھی اپنے نام کیا ، سوئس ٹینس سٹار کو رواں سال 52میچز میں کامیابی ملی اور وہ محض 5میچ ہارے، انہوں نے سال کا اختتام رینکنگ میں اپنے روایتی حریف رافیل نڈال کے بعد دوسری پوزیشن پر کیا،فیڈرر اس سے قبل2004ء،2006اور2007ءمیں بھی بی سی سی اوور سیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نا م کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ لیجنڈری امریکی باکسر محمد علی اور جمیکا کے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی 3،3 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 16:08:27
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
-
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر (کل )کھلی کچہری لگائیں گے