اے پی ایس پشاورکے شہداکو ڈیرن سیمی کا خراج عقیدت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:40

اے پی ایس پشاورکے شہداکو ڈیرن سیمی کا خراج عقیدت
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء) ایک جانب جہاں پوری قوم آج آرمی پبلک سکول، پشاور کے شہداءکی تیسری برسی منارہی ہے اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے وہیں غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے بھی اے پی ایس پشاورکے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کی دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے آرمی پبلک سکول پشاور میں پی ایس ایل ٹرافی لیجانے کا اپنا وعدہ پورا کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈ یا پر ڈالیں جن پر اپنی پیغام دیتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ” اے پی ایس کے شہداہمارے دل میں ہیں“۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 16:40:09