چیپل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سٹیون سمتھ بطور کپتان 14 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر ڈان بریڈمین اور مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:04

چیپل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سٹیون سمتھ بطور کپتان 14 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر ڈان بریڈمین اور مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے
پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ بطور کپتان 14 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر سابق ہم وطن بلے بازوں ڈان بریڈمین اور مائیکل کلارک کے ہم پلہ ہو گئے، اسطرح سمتھ بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین 229 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا، انہوں نے بطور پلیئر 22 ویں جبکہ بحیثیت قائد 14ویں سنچری بنائی، انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز گریگ چیپل کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بطور قائد زیادہ سنچریوں کا ڈان بریڈمین اور مائیکل کلارک کا ریکارڈ برابر کیا، بریڈمین اور کلارک نے بھی چودہ، چودہ سنچریاں سکور بنا رکھی تھیں، چیپل نے 13 سنچریاں بنا رکھی تھیں، کینگروز کی جانب سے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 19 سنچریاں بنائیں، سٹیووا اور ایلن بارڈر نے بطور کپتان 15، 15 سنچریاں بنائیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور قائد زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 25 سنچریاں سکور کیں۔

وقت اشاعت : 16/12/2017 - 18:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :