ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:55

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آ ج کل شادی کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن انوشکا شرما کے ساتھ ہنی مون پر نکلے ہوئے ہیں تاہم نیو زی لینڈ کیخلا ف اپنی گزشتہ ون ڈے سیریز میں انہوں نے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہلی اب تک202ون ڈے میچز کی 194اننگز میں 55.74کی اوسط سے 9030رنز سکور کرچکے ہیں جن میں32سنچریاں اور45نصف سنچریاں شامل ہیں ، اپنے کیریئر میں اتنی ہی اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکر نے 42.11کی اوسط سے7454رنز سکور کیے تھے جس میں19سنچریاںاور43نصف سنچریاں شامل تھیںا ور یوں کیریئر کے اس موڑ پر کوہلی کو ٹنڈولکر پر واضح برتری حاصل ہے اور کرکٹ ماہرین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارتی کپتان جلد ہی عظیم بلے باز کا زیاد ہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی تو ڑ دیں گے ۔

 
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 17:55:06