پاکستان سکواش فیڈریشن 17 سے 23 دسمبر تک ہونیوالے پاکستان اوپن سکوائش چمپئن شپ اور چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ کی میزبانی کریگا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:11

پاکستان سکواش فیڈریشن 17 سے 23 دسمبر تک ہونیوالے پاکستان اوپن سکوائش چمپئن شپ اور چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ کی میزبانی کریگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن سیرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اوپن سکواش چمپئن شپ اور چیف آ ف دی ائیر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ جو کہ 17 سے 23 دسمبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آبادمیں کھیلی جائیں گی۔ اس اہم موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے ان دونوں مقابلوں کے لوگو اور پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی گئی ہیں۔

ان مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ کئی دوسرے ممالک کے 48 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کی چمپئن شپ میں مصر کے مروان الشوربیگی جبکہ ہانگ کانگ کی اینی او کو سی اے ایس وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ میں ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے۔ ان مقابلوں کے کوالیفائینگ ر۱ؤنڈ 17 دسمبر سے جبکہ مین ر۱ؤنڈ 19 دسمبر 2017 ئ کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں مقابلوں کے سیمی فائنلز اور فائنلز 21 سے 23 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اوپن سکواش چمپئن شپ جو کہ سکواش سرکٹ میں 10 سال بعد واپس ا?ئی ہے میں 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ سی اے ایس وویمن انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ میں 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم ہے جس میں ٹاپ رینکنگ خواتین سکواش پلئیرز حصہ لے رہی ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 21:11:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :