ٹی ٹین لیگ ،شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم نے چار وکٹوں پر126 رنز کا ہدف عبور کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:50

ٹی ٹین لیگ ،شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم نے چار وکٹوں پر126 رنز کا ہدف عبور کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) ٹی ٹین لیگ کے پلے آف مرحلے میں شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم نے چار وکٹوں پر126 رنز کا ہدف عبور کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔شارجہ میں ٹی ٹین لیگ کا پلے آف مرحلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرزنے ڈیوڈ ملر کے جارحانہ 68 رنز کی بدولت دو وکٹ پر 126رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان سے پورا کرلیا۔ فاتح ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے 31رنز بنائے، انہوں نے چار شاندار چھکے لگائے۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 21:50:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :